کی مدد سے کمائیں SEO


نوٹ:  ہوسکتا ہے آپ نے سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے بارے میں بہت کچھ پڑھا
ہو؟لیکن چونکہ اس کے بارے میں زیادہ تر مواد انگلش زبان میں ہوتا ہے اس لیے زیادہ سمجھ میں نہیں آتا۔ اس ویب سائٹ میں تمام چیزیں اردو زبان میں آسان طریقے سے سمجھانے کی کوشش کی گئی ہیں تاکہ آپ لوگ بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔
(Part1)

SEO کی بنیادی معلومات
    
وہ تمام لوگ جو ا س وقت یہ پڑھ رہے ہیں جانتے ہیں کہJill Whalenنے ہی سرچ انجن optimizationکی بنیاد رکھی تھی۔ Jillنے 1995 ء میں ایک نئی ویب سائٹ HighRankings.comکی بنیاد رکھی۔اور آج یہ ویب سائٹ امریکہ کی SEOکمپنی میں افضل ترین ہے۔Jillکی کمپنی کا مقصد اپنے کلائنٹس کو انڈسٹری کے ساتھ بڑے پیمانے پر معلومات فراہم کرنا ہے۔جووہ ہائی رینکنگ ویب سائٹ کے ایڈ وائزر کی مدد سے کریں گے۔ 

Jillنے Webstock 2008میں ایک پریسنٹیشن میں SEOکی بنیادی باتوں پر 45منٹ کا ٹیٹوریل دیا۔سب سے پہلے اس نے SEOکی کچھ وہمی باتوں کا ذکر کیا۔جس میں سب سے زیادہ عام افواہوں کا ذکر کیا جس میں
PPC Myths
PPC ads will help organic rankings
PPC ads will hurt organic rankings
Tag Myths:
آپ کے پاس زیادہ مشہور ڈومین کا ہو نا لازمی ہے۔
ہیڈنگ ٹیگز ہو نا ضروری ہیں (مثال کے طور پر1,H2وغیرہ)
آپ کے کی ورڈز کو میٹا کی ورڈ ٹیگز کی ضرورت پڑے گی۔جیسے کہ آپ صرف وہی کی ورڈ استعمال کر یں گے جو کہ آپ کے ویب پیجز میں موجود ہوں۔
کی ورڈز کو comment tagsمیں استعمال کر نے سے آپ کی ویب سائٹ کی رینکنگ کم ہو سکتی ہے۔
Content Myths:
ویب پیجز میں محدود الفاظ لکھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔لیکن Jillدراصل کچھ سال پہلے 250الفاظ کی حد مقرر کی تھی۔لیکن اس سے بہت نقصان ہوا۔ لیکن اب ایسا کوئی حد نہیں ہے۔
آپ کے ٹارگٹ کی ورڈز کو Bold/Italicہو نا چاہیے۔
کسی بھی ویب پیج میں دو ایک جیسے کنٹینٹ نہیں رکھے جا سکتے۔ایسا کرنے سے سرچ انجن خود ہی آپ کے ویب پیجز کو فلٹر کر کے پیش کرتا ہے۔
Design Myths:
آپ کے پاس HTMLکے کوڈزW3C کی طرف سے تصدیق شدہ ہونے چاہیے۔
آپ کے ویب پیجز کے navigationsٹیکسٹ میں ہو نے چاہیے ان میں تصاویر کاا ستعمال منع ہے۔
آپ فلیش کا استعمال نہیں کر سکتے۔فلیش صرف تب تک اچھی ہے جب تک پوری ویب سائٹ میں کوئی ایک کنٹینٹ فلیش میں ہو نہ کہ پوری ویب سائٹ ہی فلیش کی بنی ہوئی ہو۔
بلیک ہیٹ کی ٹیکنیک کی بجائے جاوا سکرپٹ کا استعمال بہترین ہو گا۔
Link Building Myths:
گوگل کے ویب ماسٹر ٹولز اور یاہولنک کمانڈ کا استعمال اچھا ہو گا۔
متبادل لنکس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ویسے سوچا جائے تو متبادل لنکس اچھے ہوتے ہیں بہت مدد گار بھی ثابت ہونگے۔
گوگل ٹول بار پیج رینک ٹھیک نہیں ہے اس کئے اس سے پرہیز ہی کیجیے گا۔
Submitting, Crawling and Indexing Myths:
آپ کو اپنے ڈومین نیم یعنی URLsسرچ انجن میں دینے ہو نگے۔ان کی طرف سے آپ جو لنک ملے گا آپ کی ویب سائٹ اسی کی مدد سے وزٹ کی جائے گی۔
آپ کو گوگل سائٹ میپ کی ضرورت پڑے گی۔ جس کو استعمال کرنے سے آپ کی پیج رینکنگ میں کوئی خاص فرق نہیں پڑ ے گا.
SEO
 Company Myths:
یہ کمپنی آپ کے ویب پیجز کو اس ترتیب سے رکھتی ہے کہ سرچ انجن اس کو بآسانی تلاش کر لیتے ہیں۔
یہ بات بھی غلط ہے کہ اگر آپ کمپنی کو وقت پر پیسے نہیں دیں گے تو آپ کی رینکنگ کم ہو جائے گی۔
یہ بھی غلط ہے کہ 
SEO
آپ کی ویب سائٹ پر مالکانہ قبضہ کر لیتی ہے
اس کمپنی کا گوگل کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے ۔illنے خود اس بات کی وضاحت بیان کی ہے۔
ان سب افواہوں کا جواب دینے کے بعد Jillنے 
SEO
کے مقصد اور کام کے بارے میں بتایا۔
وہ یہ تھا کہ 
SEO
کی کمپنی کا مقصد آپ کی ویب سائٹ کو ایسا بنانا ہے کہ جس سے لوگ اس کو زیادہ سے زیادہ وزٹ کریں اور ساتھ ہی ساتھ سرچ انجن بھی اس تک رسائی حاصل کر سکیں۔
Jill نے کہا کہ سرچ انجن کو درج ذیل چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے۔
Find
Crawl
Index
Determine relevancy
show results
تو آپ جب بھی اپنی ویب سائٹ کو ڈیزائن اور اس میں
SEO
کا استعمال کریں تو ان چیزوں کوذہن نشین کر لیں۔
اس نے ایک اور نظریہ دیا کہ سرچ انجن نہیں جانتا کہ آپ کون ہیں؟اس لئے آپ جو بھی بیچنا چاہتے ہیں اس کے بارے میں سادہ زبان میں کھل کر لکھ دیجیے۔سرچ انجن کو صرف اچھے کنٹینٹ کے ساتھ ویب پیجز کی تلاش اور ضرورت ہوتی ہے۔آپ کو یقین کر لینا چاہیے کہ آپ کے ویب پیجز آپ کے پراڈکٹ کے بارے میں واضح طور پر سب کچھ بیان کرتے ہیں اور لوگوں کے مسائل بھی حل کرتے ہیں۔
پھر Jillاس بات پر تبصرہ کیا کہ آپ اپنی ویب سائٹ کے لئے کی ورڈز کا انتخاب کیسے کریں گے؟انھوں نے تجویز دی کہ آپ اپنے دوستوں،فیملی ممبرزاور کاروباری دوستوںسے کی ورڈز کی ایک لمبی فہرست تیار کر لیں۔
پھر ان کی ورڈز کو کسی بھی کی ورڈ ریسرچ ٹول میں آز ما دیکھ لیں۔
پھر Jillنے بتایا کہ کہاں آپ اپنے کی ورڈز کا استعمال کریں گے۔ان کو آپ درج ذیل جگہوں پر ڈالیں گے۔
anchor text
clickable image alt attributes (alt tags)
headlines
body text copy
title tags (Do make your titles less than 10 words, she says.)
meta description tags
Jillنے پھر اس بات سے اختتام کیا کہ ہائی رینکنگ آپ کی ویب سائٹ کی کامیابی ناپنے کی ویب سائٹ نہیں ہے۔آپ کو تو بس 
SEOکی ٹیکنیک کو آزماتے ہوئے اپنی ویب سائٹ کی رینکنگ کو بڑھاتے ہی جانا ہے۔اس کمپنی آپ کو ہمیشہ آسان اور مفت طریقے ملیں گے جن کی بناء پر آپ کی ویب سائٹ کی رینکنگ بڑھ سکے گی۔اور پھر جہاں بھی مشکل ہو گی وہاں SEOکی کمپنی ہمیشہ آپ کے ساتھ موجود ہ رہے گی۔

                                             (Part2) 

                     سرچ انجن  آپٹیمائزیشن کیا ہے؟
جیسے جیسے انٹرنیٹ کی دنیا وسیع ہتی جارہی ہے اور لا تعداد ویب سائٹ روزانہ بنتی ہیں تو مسئلہ یہ ہے کہ ان ویب سائٹ تک ہم کیسے پہنچے اس کے لئے سرچ انجن بنائے گئے۔ لیکن ہم اپنی ویب سائٹ کو سرچ انجن میں کہاں تلاش کریں؟ مثال کے طور پر آپ اپنی ویب سائٹ کو تلاش کرتے ہیں گوگل پر اورآپ کی سائٹ ہوتی ہے گوگل کے دسویں صفحے پر تو کسی کے پاس آج کل اتنا ٹائم نہیں کے وہ اتنا ٹائم سرچنک میں گزاردے تو انہی سب باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے SEO کو متعارف کرایا گیا تاکہ ہر کوئی اپنی ویب سائٹ کو اچھے سے اچھا رینک دلواسکے اور اپنی ویب سائٹ کی ٹریفک کو بڑھاسکے۔


                                             (Part3) 


                                SEO کا راز





سرچ انجن آپٹیمائزیشن اس وقت لوگوں کے سر پر سوار ہے اور بڑی حد تک چھوٹی اور درمیانے درجے کی اشتہار بازی کا بنیادی مرکز ہے-لیکن آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ بہت سی بڑی اور منافع کمانے والی کمپنیوں‌نے بھی Seoکی ٹیکنیک کو نظر انداز کیاہے۔ظاہر سی بات ہے کہ ان کمپنیوں کے پاس پیسوں کی کوئی کمی نہیں‌ہے اس لئے یہبآسانی اپنی ویب سائٹ پر ٹریفک میں‌اضافہ کر سکتی ہیں۔
 
گوگل کا مشن:
گوگل کی کامیابی کا راز دو باتوں پر منحصر ہے۔پہلی بات یہ ہے کہ لوگوں کو اس سرچ انجن میں ہر وہ چیز مل جاتی ہے جو وہ چاہتے ہیں۔دوسری یہ گوگل نے اس کے ساتھ ہی اپنی سروسز کے لئے لوگوں کو معاوضہ دینا بھی شروع کر دیا ہے۔گول نے بھی دوسری بڑی کمپنیوں کی اس بات کو اچھی طرح سے سمجھ لی ہے کہ اپنی سروسز کی پبلیسیٹی اور اس کے لئے لوگوں کو پیسے ادا کرنا ان کے لئے بھی منافع بخش ہو گا۔

گوگل کا قول:
یہاں ان کے لئے ایک مسئلہ ہے وہ یہ کہ گوگل صرف تب تک ہی کامیاب رہ سکے گی جب تک وہ اپنے انٹر نیٹ یوزرز کو ان کی متعلقہ سرچ کا مواد فراہم کرے گی۔اگر وہ کبھی بھی ایسا کرنے میں ناکام ہو گئی تو ان کی برسوں کی محنت پر پانی پھر جائے گا۔اس مسئلہ یہ بچنا کا یہی طریقہ کہ لوگوں کو ان کی متعلقہ تلاش گوگل کے پہلے پیج پر ہی سب سے اوپر مل جائے۔ تب ہی اس کا وقار قائم رہ سکے گا۔ورنہ اس کے ساتھ ساتھ گوگل کو اپنی معاوضہ ادا کرنے والی سروسز بھی ختم کرنی پڑے گی۔

آپ کے ووٹ کی اہمیت ہے
اب ہم جانتے ہیں‌کہ گوگل کی کامیابی کا راز مواد کے قریب ترین تلاش کا فراہم کرنا ہے اور 
SEO کی کمپنیاں گوگل کی اس صلاحیت کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے اپنے گاہکوں کے صفحات کو سرچ میں پہلی سرچ کے آس پاس لے کر آنا چاہتے ہیں۔

اس میں کوئی شبہ نہیں کہ گوگل کے پاس باصلاحیت لوگ ہیں جو کہ SEO کمپنیوں کی ان کاوشوں کو ناکام بنانے کے لیے لگاتار اپنے طریقے تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ اور اس کے مقابلے میں اپنے سرچ انجن پر رقم کے بدلے میں اہم جگہوں پر اشتہار بازی کے لیے جگہ فراہم کرتے ہیں۔

اس طرح یہ کھیل جاری رہتا ہے جس سے گوگل ایک بہت بڑی رقم کما رہی ہے اورSEO گوگل کی کمپنیاں‌اپنی فیس کی مدد میں بڑی بڑی کمائیاں حاصل کررہی ہیں۔ اور ہم اس بات پر مجبور ہیں‌کہ ہم اپنی رقوم ان کو دیتے رہیں۔

Persuasion Techniques
ویب پر پیسے کمانے کے لئے آپ کو ٹریفک پر نہیں بلکہ اپنی کمیونیٹی پرمنحصر ہونا ہوگا۔آپ کو اپنے پیسے صرف ان طریقوں پر خرچ کرنے چاہیے جس سے آپ اپنی ویب سائٹ کو لوگوں کے سامنے معلوماتی،انٹر ٹینمنٹ اور اپنے پراڈکٹ کے ٹارگٹ کو واضح بیان کر سکیں۔جس کو دیکھتے ہی ان کے دماغ میں صرف آپ کے پراڈکٹ سے متعلقہ انفارمیشن ہی رہ جائے اور وہ اس کو اچھے طریقے سے اپنی کمیونیٹی میں بتا سکیں۔

جہاں دوسری بڑی کمپنیاں اپنے پراڈکٹ کے بڑی اور مشہور ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو کام سونپ دیتی ہیں،اور وہ اس پراڈکٹ یا ویب سائٹ کو دوبارہ ڈیزائن کرتے ہیں۔ پھر اس کی پبلیسیٹی کرواتے ہیں۔لیکن وہ بھی وہی طریقہ اپناتے ہیں۔جو آپ کریں گے جیسے اپنے دوستوں اور فیملی ممبرز میں ذکر کرنا اور اشتہارات لگوانے۔لیکن فرق صرف یہی ہے کہ وہ اس کے لئے ان بڑ ی کمپنیوں سے دوگنا معاوضہ لیتے ہیں۔

زیادہ تر کاوربار اس بات کے متحمل نہیں ہو سکتے کہ وہ اتنی بڑی بڑی فیسیں ادا کر سکیں۔ لیکن اگر اپ اپنے اپ کو رجعت پسندی اور زیادہ تفکر سے آزاد کر لیں تو اپ ان چھپے ہوئے پہلووں کو آشکار کر سکتے ہیں جس کی بنیاد پر اپ اپنی اشتہار بازی کی مہم کو چلا سکتے ہیں۔
 
انسانوں کی دو بنیادی ضروریات ہوتی ہیں۔ایک توگزارا کرنا اور دوسری بہتری کی طرف گامزن ہونا۔اور ان بنیادی ضروریات کو معاشرے نے خواراک کی ضرورت،رہاءش،میل جول،کمیونیٹی،نسل میں اضافہ،معاشرہ میں رتبہ اور حیثیت اورتعلیم، معاشرہ میں ہونے والی تبدیلیوں کی قبولیت میں تقسیم کر دیا ہے۔یہ ہر چیز کی بنیادی محر کات ہیں۔آپ کے گاہک ان کو پورا کورنے کے لءے اپنے پیسے خرچ کرتے ہیں۔آپ گوگل سرچ میں سب سے اوپر آنے کے لئےاپنے دماغ کا استعمال کرتے ہیں۔اور بڑی کمپنیاں لوگوں کو وہی دیتی ہیں جو لوگ چاہتے ہیں۔اور پھر اپنے بینک اکائونٹ بھرتے ہیں۔

اگر آپ انٹر نیٹ سرچ میں اپنا حصہ بھی ڈالنا چاہتےہیں تو بہتر ہو گا کہ آپ
 اسی چیز کے بارے میں دریافت کریں جو کہ آپ کے کسٹمرز کی تلاش کو ختم کر سکے۔کیونکہ یہ وہ بنیادی مارکیٹنگ میسج اور ویب سائٹ پریسنٹیشن ہے جو موثر ثابت ہوتی ہے۔  







                                                            2010- All Rights Reserved by A ek-rupaye.blogspot.com                                                   
                                            --------------------------------------------------