کیا انٹرنیٹ کی مدد سے کمایا جاسکتا ہے؟


کیا آپ انٹرنیٹ کی مدد سے کمانا چاہتےہیں؟
وہ بھی بغیر کچھ خرچ کیے !
 لیکن آپ اس سے بالکل ناواقف ہیں یا آپ واقف تو ہیں لیکن کام کرنے کے صحیح طریقے آپ کو معلوم نہیں۔
اور اس کے ساتھ ساتھ
1600 پیجز کی ویب سائٹ آپ بالکل فری حاصل کرنا چاہتے ہیں!
اگر یہی بات ہے تو آگے پڑھیں لیکن توجہ کے ساتھ کیونکہ اس ویب سائٹ پر موجود تمام چیزیں بالکل فری ہیں۔ بس آپ کی توجہ کی ضرورت ہے۔ آپ کی مکمل رہنمائی کیلئے اس ویب سائٹ پر مکمل تفصیل موجود ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہم نے آپ کیلئے ایک ایسا ٹول بنایا ہے جس کی مدد سے آپ 1600 نہیں بلکہ سولہ ہزار پیجز کی ویب سائٹ بھی بالکل فری بناسکتے ہیں۔  اب آگے پڑھیے۔۔۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کون کون سے طریقے ہیں جن کی مدد سے آپ انٹرنیٹ کی مدد سے کماسکتے ہیں؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ بغیر کچھ خرچ کیے انٹرنیٹ کی مدد سے کماسکتے ہیں۔
کیا آپ ایڈسینس کے بارے میں جانتے ہیں؟
کیا ایڈسینس کے علاوہ بھی طریقے ہیں جن کی مدد سے پاکستان میں کمایا جاسکتا ہے۔
کیا آپ انٹرنیٹ سے کمانے کے طریقوں کو جاننا چاہتے ہیں لیکن کچھ خرچ کیے بغیر؟
کیا آپ اپنی ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں لیکن بغیر کچھ خرچ کیے؟
کیا آپ ڈومین اور ہوسٹنگ کی بہترین سروس حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ بھی بالکل فری؟
کیا آپ انٹرنیٹ سے کما تو رہے ہیں لیکن کچھ زیادہ نہیں کمارہے۔
یاآپ صرف ایڈسینس کی مدد سے کمارہے اور آپ کو دیگر کن کن چیزوں کی ضرورت ہے وہ آپ نہیں جانتے۔
کیا آپ SEOکے بارے میں جانتے ہیں۔
کیا آپ کو پتہ ہے کہSEOکی مدد سے آپ ہزاروں نہیں لاکھوں کماسکتے ہیں۔
کیا آپ کو پتہ ہے کہ پاکستان میں رہتے ہوئے آپ انٹرنیٹ کی مدد سے با آسانی کماسکتے ہیں؟
اگر درج بالا تمام معلومات آپ کو چاہے تو تسلی سے آگے پڑھیں۔
کیا آپکو پتہ ہے کہ گوگل ایڈ سینس کے ذریعے دنیا بھر میں لوگ ہزاروں روپے کماتے ہیں؟
لیکن آخر ایڈ سینس سے کمانے کیلئے کیا کیا چیزیں درکار ہوتی ہے؟
تو جواب یہ ہے کہ!
ایڈ سینس سے کمانے کیلئے آپ کو ایک عدد ویب سائٹ درکار ہوتی ہے جس پر ایڈ سینس کے ایڈز چلتے ہیں جو کہ معقول آمدنی کا سبب ہے۔لیکن مجھے علم ہے کہ ویب سائٹ بنانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں، اسی لیے میں آپ ایک ایسا ٹول بنایا ہے جس کی مدد سے آپ کئی ہزار پیجز کی ویب سائٹ بالکل فری بناسکتے ہیں۔

چلیں اب اصل بات کی طرف آتے ہیں۔ میں آپ کو کوئی بورنگ مضمون پڑھنے کا نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ یہ واقعی ایک دلچسپ مضمون ہے کیونکہ آج کل ہر کوئی انٹر نیٹ کے ذریعے کمانے کے طریقے جاننا چاہتا ہے۔خصوصاً پاکستان میں رہنے والوں کیلئے کیا یہ ممکن ہے؟ ہر ایک کا خیال یہ ہے کہ پاکستان میں رہتے ہوئے انٹرنیٹ کی ذریعے کمانا کوئی آسان بات نہیں میں بھی اسی جستجو میں بہت آگے نکل چکا تھا اور اپنے آپکو ناکام محسوس کرنے لگا تھا، لیکن پھربھی میں نے ہمت نہ ہاری اور اسی جستجوکو لئے انٹرنیٹ پر سرچنگ کرنے لگا اور اپنے مطلوبہ ہدف کو با آسانی حاصل کرنے میں بالآخر کامیاب ہوگیا۔

یقینا آپ بھی اس کی جستجو کرچکے ہوں گے لیکن بظاہر ناکام ہو کر روزانہ اخبارات میں نت نئے اشہارات پڑھ کر ان لوگوں سے یہ ٹرکس حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوں گے۔

کیوں نہیں! میں بذات خود اسی صورت حال سے دو چار ہوچکا ہوں۔ آخر کا ر میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوا۔ لیکن میں چاہتا ہوں کے جس طرح میں ایک معقول انتظام کرنے میں کامیاب ہوا ہوں آپ بھی اس سے فائدہ اٹھائیں، کیونکہ آج کل کے دور میں گزارا کرنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔ ہر کوئی ڈبل نوکریاں کرنے پر مجبور ہے، لہٰذا اس پیشکش سے فائدہ اٹھا کر آپ اپنا قیمتی وقت اور پیسہ بچائیں۔
 

معزز ساتھیو!
میرا نام طاہر ہے۔ میں پاکستان کی مشہور و معروف آن لائن یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کا طالب علم ہوں۔ یہ سن 2009کے ابتدائی مہینے تھے میں نے اخبار میں اشتہار دیکھا کے انٹرنیٹ کی مدد سے ڈالر کمائیں کیونکہ یہ تو میری پہلے ہی سے جستجو تھی کہ انٹرنیٹ کے ذریعے کس طرح کمایا جاتا ہے؟ اس شوق میں فوراً دیئے گئے پتے پر پہنچ گیا اور وہاں سے معلومات حاصل کیں۔ لیکن جب ان کی فراہم کردہ معلومات اور انکی رجسٹریشن فیس کے بارے میں مجھے علم ہوا تو میں فوراً سمجھ گیا کہ رجسٹریشن کروانے کیلئے پیسوں کا بندوبست کرنا میرے بس کی بات نہیں اس لیے میں وہاں سے ناکام لوٹ آیا۔ خیر جوں جوں وقت گزرتاگیا میں نے اخبارات میں مختلف اشتہارات دیکھے اور ان میں سے چند ایسے اشتہارات کو منتخب کیا جس میں یہ واضح کیا گیا تھا کہ ہماری کوئی رجسٹریشن فیس نہیں، میں فوراً وہاں پہنچ گیا اور انٹرنیٹ کے ذریعے کمانے کے ذریعے سیکھ کر فوراً ایڈسینس کا اکائونٹ بنالیا اور اس پر کام شروع کردیا۔ لیکن یہ کیا! تھوڑے دن ڈالرز میں کمائی کرنے کے بعد میرا ایڈ سینس کا اکائونٹ ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا کیونکہ مجھے وہ طریقے اور وجوہات نہیں پتہ تھیں جن کی مدد سے ایڈسینس کے ذریعے کما یا جاسکتا۔

خیر میں نے دوبارہ ایڈ سینس کا اکائونٹ بنایا اور دوبارہ سیکھے ہوئے گُر آزمانے لگا لیکن گوگل جو کہ اتنی بڑی کمپنی ہے اور لاکھوں بلکہ کروڑوں ڈالروں کا کاروبار کرتی ہے بھلا وہ کیا میرے گُروں میں آنے والی؟ گوگل صرف وہ چاہتی ہے جو کہ اس کی پالیسی ہے۔ اگر کوئی اس کی پالیسی سے ادھر اُدھر ہونے کی کوشش کرتا ہے تو وہ کبھی نہ کبھی اس کو ڈھونڈ نکالتی ہے اور پھر اس کا اکائونٹ بغیر کسی اطلاع کے بند کردیتی ہے۔
جی ہاں!
ایسا میرے ساتھ ایک بار نہیں کئی بار ہوا، لیکن میں نے اپنی جستجو نہیں چھوڑی بلکہ ان عوامل کو تلاش کرنے لگا جس کی وجہ سے مجھے اتنی تکلیف پہنچی اور مجھے میری محنت کی کمائی بھی نہ مل سکی۔پھر کیا ہوا میں نے تمام وہ طریقے چھوڑ کر انٹرنیٹ پر معلومات جمع کرنے میں وقت گزارا اور کسی ایسی چیز کی تلاش میں لگ گیا جس کی مدد سے مجھے انٹرنیٹ کے ذریعے آمدنی کرنے کا کوئی آسان اور مؤثر طریقہ مل جائے۔ کیونکہ یہ بات تو صحیح ہے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے کمایا جاسکتا ہے۔ یاد رہے! میری جستجو مجھے کامیابی کی طرف لے گئی اور میں نے اپنی منزل پا لی۔
مگر کس طرح؟
وہ اس طرح کے میں نے ایک ایسی ویب سائٹ ڈھونڈ نکالی جو کہ مکمل ایڈ سینس کے ذریعے کمانے کیلئے بنائی گئی تھی۔میں نے فوراً زر کثیر خرچ کرکے اس ویب سائٹ کو خرید لیا۔ کیوں کے مجھے علم ہے کے گوگل ایڈسینس ماہانہ رقم ادا کرتی ہے وہ انٹرنیٹ کی ان فرم میں سے نہیں جو دھوکہ بازی کرتی ہو۔ اس بات کا تجربہ مجھے اپنے پچھلے تجربات سے ہوگیا تھا۔ اس ویب سائٹ پر ہر چیز گوگل ایڈ سینس کی پالیسیوں کے عین مطابق تھی۔ جس پر کام کرنے سے اکائونٹ بند ہونے کا ڈر بھی ختم ہوگیا۔ اس کے علاوہ ایسی مخصوص ٹپس اور ٹرکس اس کے ساتھ مجھے ملیں جس سے میں ماہانہ معقول معاوضہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

اچھا چلیں اس سے پہلے کے آپ میرے فری ٹولز کی مدد سے انٹرنیٹ پر کمائیں پہلے مزید کچھ جانتے چلیں کہ

گوگل ایڈ سینس کیا ہے؟ اور آپ کو گوگل ایڈ سینس سے کیا فائدہ ہے؟


تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ گوگل ایڈ سینس ایک ایڈورٹائزنگ پروگرام ہے جو کہ کمپنیوں کو ایڈورٹائزنگ کی سہولت اور پبلشرز کو پبلشنگ کی سہولت میسر کرتا ہے۔اس پروگرام میں شامل ہونے کے بعد آپ کو ایک عدد کوڈ دیا جاتا ہے جو کہ آپ اپنی ویب سائٹ کے پیج میں شامل کرتے ہیں۔ جب یہ ویب سائٹ ویب سرور پر چلتی ہے تو یہ کوڈ مختلف قسم کے اشتہارات دکھاتا ہے جو کہ آپ کی ویب سائٹ سے مطابقت رکھتے ہیں۔ اب جب کوئی User ان اشتہارات پر کلک کرتا ہے تو ویب سائٹ کے مالک کو اس کے عوض رقم ملتی ہے جو کہKeywordsکے مطابق $0.01 سے لیکر $20.0 ڈالرز تک ہوسکتیہے۔ اگر آپکےKeywords اور آپکی ویب سائٹ اس معیار کی ہے جس پر مہنگے کی ورڈز اور اعلیٰ قسم کا مواد موجود ہوں تو آپ کو زیادہ سے زیادہ منافع مل سکتا ہے۔

یاد رہے! جو ویب سائٹ میں نے خریدی وہ آن لائن VISA Card کی مدد سے خریدی ہے۔ اس کی خریداری پر مجھے اضافی چارجز بھی دینے پڑے جو کہ ویزہ کارڈ کی ٹرانزیکشن کی صورت میں چارج کئے گئے۔ نیز اس ویب سائٹ میں مجھے ڈومین یا ہوسٹنگ وغیرہ نہیں ملی بلکہ میں نے خود سے رجسٹر کرائی۔ اس لحاظ سے یہ ویب سائٹ مجھے کئی ڈالرز کی پڑگئی ۔  لیکن چونکہ پاکستان میں زیادہ تر لوگ آن لائن خریدوفروخت سے نابلد ہیں اس لئے زیادہ تر لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان سب چیزوں کو دیکھتے ہوئے میں میں اپنی سروسز فراہم کیں جن کی مدد سے عام آدمی بھی انٹرنیٹ ی مدد سے کماسکتا ہے۔
جو ٹول میں آپ کو دے رہا ہوں وہ پاکستانیوں کیلئے بنایا گیا ہے اور بالکل فری ہے۔ تھوڑے دن بعد یہی ٹول انٹرنیشنل سطح پر  $10 یا $20 ڈالرز کے عوض فروخت کروں گا۔

یاد رہے ! جس قیمت میں آپ کو یہ ویب سائٹ مل رہی ہے وہ آپ کے لیے گولڈن چانس ہے۔

 چونکہ میں چاہتاہوں کے یہ ٹولز تمام  لوگوں سے شیئر کروں تاکہ ہر ایک انٹرنیٹ کی مدد سے کچھ نہ کچھ حاصل کرسکے۔ اس لیے میں نے یہ ویب سائٹ بنائی اور کچھ عرصہ پہلے اسے لائونچ کیا اور اب اس کی تمام سروسز کو فری کردیا ہے!

اب سنیے میں نے انٹرنیٹ پرجو ویب سائٹ خریدی جو کہ انٹرنیٹ کی مدد سے کمانے کیلئے بنائی گئی تھی، وہ ویب سائٹ 1600 صفحات پر مشتمل تھی۔ اس میں درج ذیل خوبیاں موجود تھی:
  1. اس ویب سائٹ میں تقریبا 1600 پیجز موجود ہیں۔ جو کہ تمام کے تمام آرٹیکلز پر مبنی ہیں۔
  2. چونکہ زیادہ تر سرچ انجن سے آنے والی ٹریفک کسی نہ کسی آرٹیکل کو سرچ کرتی ہے اس لئے اس ویب سائٹ سے کمانے کے مواقع زیادہ ہیں۔
  3. اس ویب سائٹ کے کل پانچ سیکشن ہیں۔ ہر سیکشن میں تقریبا 250 سے لیکر 350تک پیجز ہیں۔ جو کہ واقعی ایک بہترین ویب سائٹ ہونے کا ثبوت ہے۔
درج بالا اس ویب سائٹ کی خوبیاں ہیں جو کہ ہر کسی کو بھلی لگتی ہیں۔ بظاہر تو یہ ویب سائٹ بہت فائدہ مند ہے لیکن اس میں درج ذیل Technical اور SEO کے نقطہ نظر سے دیکھنے والوں کو خرابیاں نظر آتی ہیں:
  1. اس ویب سائٹ کے 1600 پیجز ہیں  جو کہ سرچ انجن کی نظر میں واقعی خاطر خواہ معلوماتی ویب سائٹ ہے۔ لیکن  فرض کریں اگر یہ ویب سائٹ ایک ہزار افراد نے خریدی اور  اس کو اپ لوڈ کردی تو سرچ انجن میں 1600 پیجز کے 1000ڈپلیکیٹ آگئے۔ جبکہ سرچ انجن کو ان سب کو انڈیکس کرنے میں دشواری پیش آئے گی تو ہوسکتاہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ سرچ انجن کے پہلے صفحے کے بجائے تیسویں صفحے پر ہو جس سے لازمی طور پر آپ کی ویب سائٹ پر ٹریفک بہت کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ہوگا۔
  2. اس ویب سائٹ کے کل پانچ سیکشن ہیں جو کہ ناقابل تبدیل ہیں یعنی اس میں آپ اپنی مرضی سے کوئی آرٹیکل شامل یا نکال نہیں سکتے۔
  3. اس ویب سائٹ میں پانچ  Topic یا Section ہیں جن کے علاوہ آپ کسی Topic کو ایڈ نہیں کرسکتے ہیں۔ یعنی اگر آپ  اپنی ویب سائٹ پر Forex کا Topic ایڈ کرنا چاہیں تو آپ نہیں کرسکتے۔
یہ تو تھی چند چیزیں جو کہ میں آپ کو بتانا چاہتا تھا۔ نیز اس کے علاوہ مجھے چند ٹپس اور ٹرکس بھی اس ویب سائٹ کے ساتھ ملیں جس کے ذریعے میں زیادہ سے زیادہ اس ویب سائٹ سے کماسکتا تھا۔ یہ تما م چیزیں انگلش زبان میں تھی لیکن میں نے ان کا اردو ترجمہ کرکے آپ لوگوں کی آسانی کیلئے اس ویب سائٹ میں شامل کردیا ہے۔

یہ تمام چیزیں میں آپ کے ساتھ شیئر کروں گا اس لیے مزید توجہ سے اسے پڑھیں۔
نیز ان ٹپس اور ٹرکس کی مدد سے اپنی کوئی بھی ویب سائٹ یا بلاگ سے کماسکتے ہیں۔

اب دیکھتے ہیں کے میں آپ لوگوں کیلئے کیا  چیز بنائی ہے وہ بھی بالکل فری جس کی مدد سے آپ ہزاروں نہیں لاکھوں کماسکتے ہیں۔
چونکہ میں پاکستان کی سب سے بڑی آن لائن یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کا طالبعلم ہوں اور انٹرنیٹ مارکٹنگ اور پروگرامنگ میرا پسندیدہ مشغلہ ہے اس لئے میں نے سوچا کہ کیوں نے کچھ ایسا کیا جائے جس کی مدد سے ہر کوئی  باآسانی انٹرنیٹ کی مدد سے کماسکے۔اس کیلئے میں نے PHP پر ایک ایسی آٹومیٹک اسکرپٹ بنائی جو کہ دنیا کے کسی بھی Topic پر آپ کو باآسانی کئی ہزار پیجز کی ویب سائٹ بنانے میں مدد کرے۔

مثلا اگر آپ Forex پر ویب سائٹ بنانا چاہیں وہ بھی HTML یا PHP کی معلومات نہ ہونے کے باوجود تو آپ با آسانی بناسکتے ہیں صرف ایک عدد Text فائل Notepad کے ذریعے آپ کو بنانی پڑے گی اور اس کو آپ Upload کردیں تو آپ کی ویب سائٹ میں پیج ایڈ ہوجائے گا۔ یا آپ اپنی ویب سائٹ میں مزید پیجز ڈالنا چاہیں تو وہ بھی آپ اسی طریقے سے ڈال سکتے ہیں۔
درج ذیل میں آپ بطور مثال چند ویب سائٹس دیکھ سکتے ہیں جو کہ میں نے  اس ٹول کی مدد سے بنائی ہیں: